۹ مارچ۲۰۱۱ لفکے، قبرص
سنو! یہ ایک عاجز اور کمزور بندہ ہے، لیکن مجھے حکم ہے اس پیغام کو پہنچانے کا، اس لئے میں تم تک یہ پیغام پہنچا رہا ہوں۔ اور میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو اس پیغام کا انکار کر رہے ہیں۔ اور انکار کرنے کا نتیجہ ملکوت سے آنے والی ایک تیز تلوار ہوگی، جو ان کے سروں کو قلم کر دے گی۔ مجھے ان سے کچھ نہیں کہنا۔
مجھے یہ نہیں پسند کہ مصر میں ایسے گروہ ہوں جو خود کو اخوان المسلمین یا سلفیہ کہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ موئمنین کو ایسے پکارا جائے جیسا کہ اللہ تعالٰی نے قرآن کریم میں زکر کیا ہے، "ولاکِن کونو ربانیین۔"
كُونُواْ رَبَّانِيِّينَ بِمَا كُنتُمْ تُعَلِّمُونَ الْكِتَابَ وَبِمَا كُنتُمْ تَدْرُسُونَ
کسی آدمی کا یہ حق نہیں کہ اللہ اسے کتاب اور حکم و پیغمبری دے پھر وہ لوگوں سے کہے کہ اللہ کو چھوڑ کر میرے بندے ہو جائو۔ہاں یہ کہے گا کہ اللہ والے ہو جائو اس سبب سے کہ تم کتاب سکھاتے ہواور اس سے کہ تم درس کرتے ہو۔ (آلِ عمران،۳:۷۹)
اللہ تعالٰی نے ہمیں تعلیم دی ہے کہ ہم خود کو علیحدہ نہ کریں، بلکہ متحد ہو کر رہیں، اور ان تمام فرقوں کو چھوڑ دیں جو ہم نے خود تخلیق کئے ہیں۔ سلفی، وہابی، اخوان المسلمین، اخوان الشیاطین: تم نے خود ان کے نام رکھے ہیں۔ اللہ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے، انظرہو: ولاکِن کونو ربانیین۔" اللہ کو پسند ہے کہ اس کا بندہ ربانیین ہو۔"
اے مسلمانانِ مصر! کہو، "ہم ربانین ہیں،" تاکہ اخوان المسلمین اور سلفیون کے دل لرز اٹھیں! اگر تم سے پوچھا جائے، "تم کون ہو؟" کہو، "میں ربانی ہوں، موئمن ہوں۔"
اے اخوان المسلمین! اس مصنوعی لقب کو چھوڑ دو کیونکہ اس کی کوئی حیثیت نہیں۔ لوگوں کی نظر میں، تم ان کے قدموں تلے ہو۔لیکن اگر تم دنیا و آخرت میں عزت و اکرام چاہتے ہو، تو اللہ کے الفاظ کی پیروی کرو، جہاں وہ فرماتا ہے، کونو ربانیین، "رب کے بنو۔" اور میں ربانی ہوں، مسکین اور کمزور، لیکن میں ربانیین میں سے ہوں، مسلمان ربانی ہونے کی کوشش کرتا ہوں۔
اے مصر کے لوگوں! کہو، "ہم ربانی مسلمان ہیں۔" اخوان المسلمین کو بند کرو؛ اس میں کوئی ذائقہ نہیں۔ بلکہ لوگوں دعوت دو کہ وہ کہیں، "ہم مسلمین ربانیین ہیں۔" اس طرح تم بچالئے جائو گے۔ اس طرح تم دنیا اور آخرت میں مقبول ہوگے، لیکن ربانیین بنو۔ یہ میرا مذہب ہے! یہ مجھ تک پہنچا ہے اور مجھے حکم ہے کہ میں تم کو بتائوں۔ اسلام میں "وہابی،" "سلفی،" "اخوان المسلمین،" "شیعہ،" اور دوسرے (فرقوں) جیسا کچھ نہیں! لیکن اللہ نے ربانی ہونے کا حکم دیا ہے۔ شیعہ ( کہلوانا) چھوڑ دو اور کہو، "میں ربانی ہوں۔" اخوان المسلمین کو چھوڑ دو اور کہو، "مسلم ربانی۔" اور تمام سلفی، کہو، "میں سلفی نہیں ہوں۔" "سلفی" کیا ہے؟ (اس میں) کوئی ذائقہ نہیں! بابرکت نام لو، "میں مسلم ربانی ہوں۔"
اے ہمارے رب، ہمیں معاف فرما دیں! اے ہمارے رب، ہمیں تعلیم دیں۔ توبہ، یا ربی۔ توبہ، یا ربی۔ اگر اسلام میں ایسا کوئی انسان ہے جو کہے کہ میں غلط ہوں، تو میں اپنی روح (ذات) اپنے رب کے حوالے کرتا ہوں۔ تم کسی ایسے سچے شخص کو نہ پائو گے جو ان الفاظ کا انکار کرے۔ میں کچھ بھی نہیں۔ سبحان اللہ، آسمانوں اور زمین کا رب! اے رب، ہمیں معاف فرما دیں اور ہم پر رحم فرمائیں اور ہم میں ایسا سلطان بھیجیں جو اللہ کی خاطر لڑے!
فاتحہ۔
جو کوئی ان الفاظ کا انکار کرے، دوسرے دن وہ اپنی قبر میں ہوگا۔ مجھے پورا اختیار ہے، ایسا کرنے کا۔ جو کوئی میرے الفاظ کا انکار کرے گا، وہ آنے والے بابرکت دن نہیں دیکھ سکے گا، ختم۔ کیونکہ سیف القہار، "آسمانوں کی مغلوب کردینے والی تلوار،" ان کے سروں کو قلم کردے گی اور ان میں سے کوئی نہیں بچے گا! تو ان کو ضد پر قائم رہنے دو اور عمل کرتے رہو۔
اے عرب! نبیﷺ نے گرجائوں اوریہودی عبادت گاہوں کو امن و امان میں رہنے کی اجازت دی اور حکم دیا کہ ان کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔ یہ انسانیت کا شر ہے کہ وہ گرجا کو تباہ کریں، یہ اسلام کی حدود سے باہر ہے۔ وہ لوگ ہماری ذمہ داری ہیں؛ ان کا خون، زمین اور دولت ہم پر ممنوع ہے۔ لیکن جو جاہل ہیں، میں ان کو تنبیہہ کرتا ہوں: اگر وہ اس (اعلان) کے خلاف کچھ کریں تو وہ آخرت تک پہلے جیسا کوئی دن نہ دیکھیں گے۔
لا الٰہ الا للہ محمد رسول اللہ ﷺ! یا سیدالاولین ولآخرین۔ اِشفالنا، یا رسول اللہ۔ اِشفا لنا، یا رسول اللہ۔
فاتحہ۔