مولانہ شیخ ناظم الحقانی
چھ اپریل دوہزار دس ، لفکے
سایپرس
(دستور یا سیدی یا سلطان مد د (مولانہ شیخ کھڑے ہوتے ہیں
لا الہ الااللہ ،لاالہ الا للہ ، لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ علیہ صلوۃ اللہ
اسلام علیکم یا رجال اللہ ،یا عباد الصا لحین ، عمد نا بمدد کم ۔ (مولانہ شیخ بیٹھ جاتے ہیں )
اسلام علیکم یا رجال اللہ ،عبا دا لمخلصین االسلام علیکم یا مومینین ورحمہ اللہ وبرکاتہ
ہم کہہ رہے ہیں اعوذ با للہ من الشیطن الرجیم ۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم تا کہ ہماری یہ
عا جز صحبت محفوظ ہو جائے ۔ چاہے ہم خوش نہ ہوں ، ہم نہیں چاہتے کہ شیطا ن
اور اس کے غلیظ گروہ ھماری اس عاجز سی ُصحبت میں قدم رکھیں یا اس کے قریب
آیئں ، کیونکہ وہ شیطا ن کے ساتھ ہیں حق کے خِلاف ،سچّائی کے خلاف اور اصلیت کے خلا ف ۔ رُوح ہر چیز کو حیات دیتی ہے ، ہر مخلوق کو وُجود دیتی ہے جو اس سے
قُوت حاصل کرے ۔
اس لئے کبھی کبھی کوئی شیطا ن اِن آلات کے ذریعے ، ان میں کوئی خرابی ڈال کے اس حقیقی خطاب میں
جو اصل میں آسما نوں سے ہے گھسنا چاہتے ہیں، اِس کو دِ یمک کی طرح ختم کرنے کے لیے ، شیطان چوکنّا ہو رہا ہے اب کیونکہ وہ کچھ تبدیلی کی لہریں اُٹھتی دیکھ رہا ہے اور کچھ گولا باری اپنےقلعے پر ۔!۔ ابھی یہ گولا باری شُروع نہیں ہوئی لیکن یہ ایک ایسا اِعلان ہے جو آنے والا ہے اور مُختلف رُخ آزما رہا ہے ابھی ۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کسی ایک مرکز سے وہ کل شروع ہو یا اگلے سال ، یہ آسمانی گولا باری پھیل جائے گی اور شیطان اس بات سے آگاہ ہے ۔!۔
وہ کہہ رہا ہے کہ ـ اب صرف یہ شیخ رہ گیا ہے ،صرف ایک جس کے بندوں کا رُخ ہماری طرف نہیں ہے ـ لیکن شیطان کو معلوم ہےکہ یہ
عِلا مت ہے اِس بات کی کہ ہماری طاقت کا آغاز ہوچکا ہےشیطانی لوگوں کے خلاف۔۔
آج میں خُوش ہوں کل رات اُداس تھا ، کل رات مجھےعطا ہوئی بہترین خبر، باعثِ تسکین اور خُوش کُن ۔ پھر میرے دل کو ُسکون حاصل ہوا ،ویسااداس نہیں رہا ۔(مولانہ اپنا ہاتھ کانپنے کے انداز میں
ہلاتےہیں ) آسمانی خوشخبری پہنچی ہے ہمارے سلطان تک ۔ !َ شیطان اور شیطانی تنظیمیں جو اسلامی دنیا میں کام کر رہی ہیں مغربی ممالک سے زیادہ، کیونکہ شیطان اپنی طاقت کا زیادہ زور اسلامی دنیا پہ ڈالتا ہے تا کہ اسلام کو نیچا کر سکے ۔ شیطان کبھی بھی مغربی ممالک پر زیادہ دھیا ن نہیں دیتا ، کہتا ہے میں تو انہیں شکار کر چکا ہوں ،عیسائی میرے دایئں ہا تھ پر ہیں اور یہودی میرے بایئں ہاتھ پر ۔ وہ سب میرے ساتھ ہیں،لیکن مجھے اور میری کوششوں کو اسلامی دنیا سے خطرہ ہے ۔ ۔اسی لیے میں اپنی طاقت کا زور اسلامی دنیا
پہ ڈال رہا ہوں ۔
اے سلفی عُلماء تمہیں میرے ساتھ آنا چاہیے ۔!۔ اور اظہر شریف کے عُلماء کو بھی میرے ساتھ آنا چاہیے ، لبنا ن کی اسلامی دنیا ،تمام مُخلص ،عالم اور صاحبِ علم میرے ساتھ آیئں ۔!۔ آپ کو مجھے اکیلا نہیں چھوڑنا چاہیے ۔!۔ اگر اکیلا چھوڑو گے تو بھی کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ کیونکہ میں اپنی کمزوری کے باوجود ،ہزاروں شیطانوں کو تباہ کر رہا ہوں ۔!۔(مولانہ شیخ کھڑے ہوتے ہیں ) اللہُ اکبر ۔!۔ہماری تلوار کروڑوں شیطانوں کے لیے کافی ہے ۔۔(مولانہ شیخ بیٹھ جاتے ہیں )۔
اگر اسلامی عُلماء میرا ساتھ نہیں دینا چاہتے تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔!۔ کیونکہ جو مجھے عطا کیا گیا ہے ،وہ آسمانی تلوار کافی ہے ہر کوشش کے لیے ۔ اگر وہ آ کے میرے لیے مد د نہیں پیش کرتے تو کچھ فرق نہیں پڑتا میری تلوار شیطان کا قلعہ تباہ کرنے کے بعد ان کے سرتک پہنچے گی ۔!۔ میں کچھ نہیں ہوں ،صفر ہوں ۔ یہ ایک آسمانی تنبیہہ ہے ۔!۔میں بہت کمزور ہوں ، لیکن میری رُوحانی طاقت کے بارے میں کوئی نہیں جانتا۔!!۔میں ابھی کچھ نہیں ہوں اِنتہائی کمزور ہوں ،اتنا کمزور لیکن اس کا تعلّق میرے مادی جسم سے ہے ۔ میرا روحانی جسم طاقت سے ملبوس ہے ، شیطان کو شِکست دینے کے لیے ۔!۔(مولانہ شیخ کھڑے ہوتے ہیں ) دین الحق الا سلام ،اسلام د ین الحق ہے اور یہ ضرور غلبہ پائے گا ۔ (مولانہ شیخ بیٹھ جاتے ہیں )۔
اے ہمارے رب ،اگر آپ چاہیں تو کسی کیڑے سے تنبیہہ کروا سکتے ہیں ، مشرق مغرب میں کمزور ترین مخلوق تنبیہہ کر سکتی ہے ۔ شیطا ن اب ڈر رہا ہے کہ اسلامی دنیا سے کچھ مُخلص ، سچّے نیک لوگ نمودار ھوں گے ، جو کھڑے ہوں گے اور پوچھیں گے ، اصلی اسلام کہاں ہے ؟ خاتم النّبیین کا عزم کہاں ہے؟،کھڑے ہوں گے اور پوچھیں گے اور جو ایک راہ میں ہوں گے۔ تمام لے جائے جایئں گے، (مولانہ شیخ کھڑے ہوتے ہیں ) کیونکہ خاتم النبین،ؐ نبی اِ نس و جِن ہیں ، رسول الثَقلین ہیں ۔ (مولانہ شیخ بیٹھ جاتے ہیں )۔
اگر میری کمزوری ان تک نہ بھی پہنچنے دے ، مگر ثقلین الا نس ولجن کی سلطنت کا ایک جن بھی کافی ہے، لیکن ہم ان کے لوگ نہیں ا ستعمال کر رہے ۔ نہیں ،!!، ان کے پاس بہت ہیں ، بہت سے بھی زیادہ ۔ ہر مُنکر ہو گا وہا ں ،اور ہر ایک کے چہرے پر بھلے ہی وہ کتنا خوش شکل ہو ، تاریکی اور بد صورتی مل دیں گے، تا کہ آپ سمجھ جایئں کہ کون شیطان ہے اور کون آسمانوں کے رنگ کے ساتھ ہے ۔ یہ نہ سوچو کہ ایک بوڑھا شخص کھڑا ہو کر بول رہا ہے ، میں کمزور ترین ہوں ،اس کے ساتھ بے شمار طاقت اور قوّت والے موجود ہیں ۔۔،لیکن ہم صرف مکلف ہیں ، ذِ مّہ دار ہیں ۔ ہماری ایک شناخت ہے ، مسلمان ہونے کی ۔!۔ اب ایک آسمانی اِعلان لوگوں تک پہنچ رہا ہے اس کمزور مرکز کے ذریعے ۔ مجھے یہ کہتے
ہوئے بھی شرمندگی محسوس ہو رہی ہے کہ یہ ایک مرکز ہے۔
اے لوگو ۔!۔ اپنی اَطراف چُن لو ، یہ انبیا علیہ السّلام اور خاتم النّبین صلی اللہُ علیہ وسلّم کے ساتھ ہو یا دوسری جانب جو اب شیطا ن کے ساتھ ہے ۔!۔
(اے سلفی عُلماء میں آپ سے ایک ضروری سوال پوچھتا ہوں ، اللہ اذ وّجل قرآن ِکریم میں فرماتا ہے ،(مولانہ شیخ کھڑے ہوتے ہیں
(36:59)وَامْتَازُوا الْيَوْمَ أَيُّهَا الْمُجْرِمُونَ۔
اور گناہگارو آج الگ ہو جاو ۔!۔
جی ۔!َ کیا یہ قرآن الکریم نہیں ہے یا اِسے میں کہہ رہا ہوں ؟ سلفی عُلماء کہہ رہے ہیں کہ یہ آیت تو لوگوں کو قیامت کے دن خطا ب کے بارے میں ہے ، لیکن قرآن الکریم کے مطلب تو سمندر ہیں ۔ اور ہم اسے ایک خطاب کے طور پر استعمال کر رہے ہیں ، پہلے مسلمان دنیا کے لئے کیونکہ ان سب کے نا م مسلمان دنیا میں لکھے ہوئے ہیں ۔اَیُّھا لمُجرمُون کے عنوان کے نیچے ۔ ہر درجے کے اِنسان کے ، ایک سے صفر تک ۔!َ ۔ کیونکہ اب کوئی مالک ، یا وزیر ، یا صدر ، یا اور کوئی بھی نہیں ہے جو عمل کرے اس پہ جو اللہ نے کہا ہے ۔ کہاں ہیں عُلماء کے راہنما ؟ کہاں ہیں آپ ؟
اسلیے ہر وہ مُلک اس دنیا میں جو کہتا ہے کہ ، ہم مسلمان ہیں ، شاید پینتالیس مسلمان ممالک میں سے ان کے نام مجرموں میں لکھے ہوئے ہیں ۔اللہ کبھی دھوکا پسند نہیں کرتا ۔ کوئی اس کو دھوکا نہیں دے سکتا یہ بہت ہے کہنا کہ ہم مسلمان ہیں ، قُل ھَاتُو بُرہَانکم ، اپنے ثبوت لے کے آو ۔ تم لوگ جمہوریت کے پیچھے بھاگ رہے ہو اور جدید طرزِ زندگی کیا ہے ؟ وہ کفر ہے ۔!۔ کیا رسول للہ نے اپنی اُمّت کو مشورہ دیا تھا مغربی ممالک کی تقلید کرنے کا ؟ان ممالک کے نام مجرموں کی فہرست میں درج ہیں وہ قصور وار ہیں اور انہیں کسی وکیل کی ضرورت ہو گی ۔آپ یہ کیوں نہیں کہہ رہے سلفی عُلماء ؟کیا میں جھوٹ بول رہا ہوں یا سچ ؟آپ کیوں نہیں کہہ رہے یہ کمزور شخص سچ بول رہا ہے ۔؟ آپ کیوں نہیں کہہ رہے ؟ اور وہ جو اسے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ شیطان کے ساتھ ہیں اور وہ ختم کر دیے جایئں گے ۔۔!!!۔
اے لوگو اللہ ہمیں معاف فرمائے ۔لَا اِلہ اِلا اللہُ سَیّدِ نا مُحمّد رسول اللہ ۔ؐ ۔(مولانہ شیخ کھڑے ہوتے ہیں )َ۔
یا رسول اللہ آپ ہر وہ چیز لائے جسے رب العزت نے آپ کو لانے کو کہا اپنی امت کی طرف ۔اور یہ آپ نے بہترین طریقے سے انجام دیا ۔ لیکن ہم نے اسے کھو دیا ۔ شفاعت یا رسول للہ ۔ بھیجیں ہماری طرف کوئی جو ہماری چال درست راستے کی طرف لگائے ۔ تا کہ
ہمارے نام اس آیت تلے نہ لکھے جایئں۔۔
(36:59)وَامْتَازُوا الْيَوْمَ أَيُّهَا الْمُجْرِمُونَ۔
(مولانہ شیخ بیٹھ جاتے ہین )
یہ کیا ہے کہ تمام مسلمان ممالک فُٹ بال کی ٹیمیں بنا رہے ہیں ؟ یہ کس لیے ہے؟ سعودی عرب میں بھی ، ترکی ،عراق ،افغانستان ،یمن ۔۔۔۔یہ سب کیا ہے؟؟؟ گِرے ان کے سر پر ایک آسمانی پتھر جیسے ابراہا کے ساتھیوں پہ گرا، کیا آپ نہیں پڑھتے سلفی عُلماء ۔!َ۔؟
لَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحَابِ الْفِيلِ أَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُمْ فِي تَضْلِيلٍ وَأَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْرًا أَبَابِيلَ تَرْمِيهِم
بِحِجَارَةٍ مِّن سِجِّيلٍ فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍآ
(105:1-5)
کیا تم نے نہیں دیکھا اے ُمحمد ؐ کے تمہارے پروردگار نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا ؟ کیا ان کا داو غلط نہیں کیا ؟ اور ان پر بھیجے جُھنڈ کے جُھنڈ پرندے جو ان پر پھینکتے تھے پتھریاں کنکر کی ۔ اور ان کو کر دیا جیسے کھایا ہوا بھس ہو ۔
کیا اللہ اذ وجل نے قرآن ِ کریم کو کوئی کہانیوں کی کتاب بنا یا ہے ؟؟ اللہ ایک تصویر پیش کرتا ہے اس کی جس میں ہم بھی ہیں ، ابراہا کی فوج کی جیسے ،اورسلفی علماء آپ لوگ ابراہا کی فوج کی طرح ہین کیا وہ لوگ نبی صلعم کے زمانے میں ختم ہوئے یا نہیں ؟،میں پوچھ رہا ہوں کیوں آپ اپنی قوموں کو خبردار نہیں کر رہے ؟ مسلمان آپ کے شہری اور ممالک آپ کے تابع ہیں ۔ کیوں آپ انہیں خبردار نہیں کرتے کہ اللہ کہانیا ں نہیں سنا رہا ۔؟ نہیں ۔۔ جب وہ کچھ فرماتا ہے تو وہ دکھاتا ہے کچھ جو آپ کے لئے بھی ہے اگر وہ آسمانی گولا باری آئی تو وہ آپ پہ بھی برسنے کے لئے تیار ہے ۔!۔
آپ کیوں نہیں کہہ رہے ؟ آپ تو صرف یہ کہنا جانتے ہیں کہ حَرام ، شِرک ، بِدعہ ۔ اس کے پیچھے ہزاروں غلیظ خیالات ہیں ، آپ لوگوں کو کیوں نہیں کہتے ، تمباکو نوشی نہ کریں ۔؟ یہ ممنوع ہے ، کیوں نہیں کہہ رہے ؟ صرف یہ کہتے رہتے ہیں کہ اپنا چہرہ مقام ِ رسول کی طرف نہ کرو اور سلام نہ پڑھو حُضور کے لیے ۔ یہ کیا ہے ؟ آپ پر ہزاروں باتوں کی ذِمّہ داری ہے ۔اور آپ وہ نہیں نِبھا رہے ۔ آیئنے میں اپنی شکل کی طرف دیکھ کر دُعا کرو ۔ کہ اللہ اسے بدل نہ ڈالے بندر جیسے ۔خبردار ہو جاو اس پہ کودو نہیں ، خیال رکھو ۔ آپ کے پاس بڑی جگہ ہے کام کرنے کے لیے بہادر بن جاؤ ، ہمّت والے ،آپ عُلماء ہیں اور آپ کو ہمّت کرنی چاہیے ۔!۔
اللہ ہمیں مُعاف فرمائے
فاتِحہ
۔
(مولانہ شیخ گُنگناتے ہیں ۔)
ہم ہمیشہ فتح یاب ہوں گے
جب تک کہ ہم مسلمان ہیں
مقد س جھنڈ ے کے تلے خاتمُ الّنبین کے ۔
صلی اللہُ عَلیہ وسلّم
ہے ہے ہے ہے
صرف آپ ہمارے رب ہیں ہر ایک آپ کا بندہ ہے اے رب العِزت ولجَبروت سُبحانک تبارکت ربَّنا و تعَالیت سُبحان اللہ سُبحان اللہ
ما اذھمک شانک یا ذولعرش المجید
فاتِحہ