Go to media page Available in: English   Urdu  

رضا جوئی کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں

سلطان الاولیاء

مولانا شیخ ناظم الحقانی

۱۴ مارچ ۲۰۱۱ لفکے، قبرص

اللہ تعالٰی کا فرمان ہے:

فَلَمَّا أَلْقَواْ قَالَ مُوسَى مَا جِئْتُم بِهِ السِّحْرُ إِنَّ اللّهَ سَيُبْطِلُهُ إِنَّ اللّهَ لاَ يُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِينَ

پھر جب انہوں نے ڈالا موسٰی نے کہا یہ جو تم لائے یہ جادو ہے، اب اللہ اسے باطل کر دے گا، اللہ مفسدوں کا کام نہیں بناتا۔ (یونس، ۱۰:۸۱)

یہی معاملہ ہے! وہ شخص ختم! بےشک، اللہ تعالٰی سچ کہتا ہے۔ اگر آج نہیں، تو کل، اگر کل نہیں تو پرسوں۔ یہ قطب کی مہم ہے: ہمیں امریکہ کی امداد کی ضرورت نہیں۔ آج کے بعد، قطب المتصرف کی طرف سے امداد آئے گی!

مصر کے لوگ قصوروار اور ذمہ دار ہیں، جیسا کہ ہمارا رب، رب العزت اور رب تعالٰی فرماتا ہے:

وَتَعَاوَنُواْ عَلَى الْبرِّ وَالتَّقْوَى

اور نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو۔(المائدہ، ۵:۲)

اگر وہ لیبیا پر حملہ کرتے تو وہ ذمہ دار ہوتے۔ وہ خوش قسمت ہیں، ورنہ ہم ان سے بدلہ لیتے۔ انہیں (مصریوں کو) کو تعاون کی ضرورت ہے اور وہ ہتھیاروں سے ڈرتے ہیں۔ ان کے پاس لیبیا سے دوگنے ہتھیار ہیں، تو انہوں نے ان کو کیوں استعمال نہ کیا، مسلمانوں کو اس ظالم اور جابر سے بچانے کے لئے؟ اللہ اس کو ختم کردے!

یہ سب ختم ہو جائے گا؛ اس سال کے اختتام تک کوئی جابر نہیں بچے گا، اللہ کے مہینے رجب تک۔ اے ہمارے رب! ہم نے یہ معاملہ آپ پر چھوڑ دیا ہے، آپ پر چھوڑ دیا ہے، آپ پر چھوڑ دیاہے!

ایک لمحے میں، ہزاروں نہیں، لاکھوں لوگ تباہ ہو گئے، جاپان میں اور اب تک وہ آباد نہیں ہو پائے۔ استعیذ باللہ، قولو اسلمنا، "کہو، 'ہم نے تسلیم کیا!'" تسلیم کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں۔ اگر انہوں نے تسلیم نہیں کیا، اور جمہوریت کو چھوڑ کر شریعت اللہ کو قبول نہ کیا، تو وہ مرتے رہیں گے۔

اعوذ باللہ ِمن غضب الجبار۔ میں اللہ تعالٰی سے پناہ مانگتا ہوں، مجبور کر دینے والے کے غضب سے۔ ہم مزاق نہیں کر رہے؛ تحریک شروع ہو چکی ہے، ہم اس میں داخل ہو چکے ہیں۔ وہ ان کو نہیں چھوڑے گا؛ وہ ان سب کو ہٹا دے گا۔ نعوذ با للہ۔ نعوذ باللہ۔ (دعا)

فاتحہ۔

UA-984942-2